the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

کیا آپ کو لگتا ہے کہ دیویندر فڑنویس مہاراشٹر کے اگلے وزیر اعلیٰ ہوں گے؟

جی ہاں
نہیں
کہہ نہیں سکتے
بیدر۔2؍نومبر۔(اعتمادنیوز)۔"خدا کی نصرت انھیں لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو دوسرو ں کی مدد کیلئے اٹھتے ہیں
"خدا کی نصرت انھیں لوگوں کو حاصل ہوتی ہے جو دوسرو ں کی مدد کیلئے اٹھتے ہیں"۔ ان خیالات کا اظہار جناب اکمل حسن رضوی سینئر ایڈوکیٹ ہائی کورٹ بنگلور و سیکریٹریAPCR(اسو سی ایشن فار پروٹیکشن آف سِول رائٹس کرناٹکا) نے کیا۔ جماعت اسلامی ہند، کی ذیلی تنظیمAPCRکے" سماجی-قانونی بیداری "ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے جناب اکمل رضوی نے ہندوستان میں مسلمانوں کے عروج و زوال کی مختصر تاریخ بیان کی۔ اور کہاکہ:اللہ تعالیٰ اپنا ملک جسے چاہتا ہے عطاکرتا ہے، لیکن اتنی بات لازم ہے کہ چوں کہ اسے اپنے بندوں سے بیحد پیار ہے اس لئے وہ یہ دیکھتا ہے کہ اس کے بندوں کی بے لوث خدمت کرنے والا گروہ کونسا ہے؟ تب وہ اسے اقتدار کا موقع دیتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جو قومیں اور گروہ، انسانوں پر ظلم کرتے ہیں اللہ ان سے حکومتیں چھین لیتاہے۔ ورکشاپ کے اجلاس سے جناب ارشاد احمد دیسائی کنوینرAPCRکرناٹکا نے اپنے صدارتی خطاب میںAPCRکے مقاصد بیان کرتے ہوئے فرمایا کہ:بلا لحاظ مذہب و ملت، ہماری اسو سی ایشن تمام شہریوں کے بنیادی حقوق کی لڑائی لڑ رہی



ہے۔ انہوں نے APCRکے بے شمار خدمات اور کامیابیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے فرمایا کہ:ملک میں باعزت زندگی گذارنے کے لئے ضروری ہے کہ اللہ اور اس کے رسول ؐ کی اطاعت کے ساتھ ساتھ قوانینِ وقت کی ضروری معلومات حاصل کریں۔ انہوں نے کہا کہ:ظلم کا مقابلہ قانون سے کریں، ہمارے لئے قانون میں بڑی گنجائش موجود ہے۔ صبر کے معنی بیٹھ رہنے کے نہیں ہیں، بلکہ استقامت دکھانے کے ہیں، حالات کا مقابلہ عزم و حوصلے کیساتھ کریں۔جناب شمیر شیخ بنگلور نے ورکشاپ سے مخاطب ہوکر RTI(رائٹ ٹو انفارمیشن) کی غیر معمولی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے تفصیل سے بتایا کہ ایک سادھے کاغذ پر بھی دس روپے کے پوسٹل آرڈر کے ساتھ ایک وقت میں متعلقہ محکمہ سے تین سوالات کرسکتے ہیں۔ آپ کو جواب تیس دن کے اندر آجائے گا، ورنہ اگلی کاروائی کا ضابطہ بھی موجود ہے۔انہوں نے کہا کہ ہم صرف مسلمانوں کیلئے نہیں بلکہ برادرانِ وطن کیلئے بھی کام کریں۔ ابتداء جناب مشتاق بنگلور نے سورہ ماعون کا درس دیا۔ محمد فضل احمد کنوینر ضلع بیدر نے مہمانانِ بنگلور اور ضلع بھر سے کثیر تعداد میں تشریف لائے مقامی اَکٹی وِسٹس (کارکنوں) کا خیر مقدم کیا اور ضلع بیدر میں APCRکے کاموں اور کامیابیوں کی تفصیلی بیان کی۔ جناب سیدسہیل احمد جوہرؔ نے ورکشاپ کے کنوینر کے فرائض انجام دئیے اور آخری میں شکریہ ادا کیا۔***
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
مذہبی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.